پنجاب یونیورسٹی : ایل ایل بی کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کاشیڈول

لاہور (خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی(تین سالہ) پارٹ۔ٹو،تھرڈ اور ایل ایل بی(پانچ سالہ) پارٹ۔ون،ٹو، تھرڈ، فورتھ اور ففتھ سالانہ امتحان کے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاتوسیع شدہ شیڈول جاری کر دیا۔ ریگولر/ لیٹ کالج امیدوار وں کے لئے اب سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ15مئی ہے۔