لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی لا کالج میں ایل ایل بی کے نئے داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔پاکستان بار کونسل میں لا طلبہ کی رجسٹریشن نہ کرانے پرنئے داخلے روکے گئے۔پاکستان بار کونسل نے پنجاب یونیورسٹی کو ایل ایل بی کے طلبہ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق طلبا رجسٹریشن تفصیلات فراہم کرنے تک یونیورسٹی میں نئے داخلوں پر پابندی عائد رہے گی۔پاکستان بار کونسل نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج کو مطلوبہ قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔