لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں غازی آباد پولیس نے شاپ رابری کی وارداتوں میں مطلوب شاطر میاں بیوی پر مشتمل دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں نصیر اور ملزمہ عاصمہ شامل ہیں۔ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد محمد شہریار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو لوٹے ہوئے مال سمیت گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دو روز قبل غازی آباد کے علاقے میں لاکھوں روپے مالیت کی شاپ رابری کی واردات کی تھی۔ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی، قیمتی کپڑے، دیگر سامان اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔