رابری میں مطلوب اشتہاری پولیس ریسپانس یونٹ نے گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سندھ پولیس کو ہاؤس رابری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری پولیس ریسپانس یونٹ نے گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مبابق پی آر یو ٹیم نے لاری اڈہ سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیاکریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا۔ملزم کیخلاف تھانہ ملیر کینٹ (سندھ ) میں ہاؤس رابری کا مقدمہ درج ہے ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 7 سال سے لاہور میں روپوش تھاملزم تنویر کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ لاری اڈہ کے حوالے کر دیا۔