ڈولفن سکواڈ نے شاپ رابری کی واردات ناکام بنا دی

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ رائیونڈ روڈ پر ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شاپ رابری کی واردات ناکام بنا دی جبکہ ایک مسلح ملزم کو گرفتار کر لیا گیاترجمان ڈولفن کے مطابق رائیونڈ روڈ پر واقع ایک گارمنٹس شاپ میں ایک مسلح ڈاکو تالے توڑ کر واردات کر رہا تھا کہ دورانِ پٹرولنگ ایک شہری نے فوری طور پر ڈولفن ٹیم کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ڈولفن اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا اور شاپ کو گھیرے میں لے کر پروفیشنل کوآرڈینیشن کے ذریعے ملزم کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزم کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے آتشیں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرنے والی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔