سی سی ڈی چوہنگ ، بین الاضلاعی رابری گینگ گرفتار، لاکھوں کا مال برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی ڈی چوہنگ نے بین الضلاعی رابری گینگ کو گرفتار کر لیا، جو لاہور اور ضلع قصور میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے ٹریکٹر، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملوث تھا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار گینگ سے ابتدائی تحقیقات میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ گینگ سے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چھینا گیا ٹریکٹر ٹریس کر لیا گیا ہے، جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔