پتنگ فروش گرفتار ، 84 رنگ برنگے گڈے برآمد

 پتنگ بازی کیخلاف آگاہی مہم کیساتھ کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے:سدرہ خان
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او شیراکوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم راؤف رنگ برنگے گڈے فروخت کرنے کے لیے لاہور لایا تھاایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم کو دورانِ سنیپ چیکنگ بابو صابو کے علاقے میں مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے پاس موجود گتے کے کاٹن کو کھولا گیا تو اس میں سے 84 رنگ برنگے گڈے برآمد ہوئے ملزم رؤف کے خلاف نئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شیراکوٹ میاں عاصم اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے خلاف آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، جبکہ پتنگ فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں