پی ایچ اے لاہور کے خصوصی اقدامات، شہر میں بہار کے حسین مناظر نمایاں نظرآرہے ہیں
لاہور (یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عیدالفطر سے قبل شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے پی ایچ اے لاہور نے لبرٹی چوک کو رنگ برنگے اور دلکش پھولوں سے سجا دیا گیا ہے، جس سے پورا علاقہ بہار کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ پی ایچ اے کی جانب سے کیے گئے خصوصی اقدامات کے تحت لبرٹی چوک میں موسم بہار کے مختلف اقسام کے خوبصورت پھول اور پودے لگائے گئے ہیں، جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ بہار کے پھولوں کی دلکش نمائش نے شہریوں کو خوشگوار اور خوشبودار ماحول فراہم کیا ہے۔