امیر حمزہ ترسیل کیلئے مقامی ٹرانسپورٹ اور بڑے تھیلوں کا استعمال کرتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے انسدادِ پتنگ فروشی مہم کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم امیر حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث تھا اور پتنگوں کی ترسیل کے لیے مقامی ٹرانسپورٹ اور بڑے تھیلوں کا استعمال کرتا تھاایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی تقریباً ایک ہزار پتنگیں برآمد کر لی گئیں، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیانہوں نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کے خلاف کڑی نگرانی جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شفیق آباد، اے ایس آئی نوید اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پتنگ بازی سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔