ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کی نگرانی میں ہاتھی چوک کے قریب چھاپہ
ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش شروع
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایات پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کی زیرنگرانی گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کے ڈیلر فراز خان کو گرفتار کرکے مختلف سائز کے 850 رنگ برنگے گڈے بر آمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر رومان نے ٹیم کے ہمراہ ہاتھی چوک کے قریب کارروائی کی۔ ملزم نے گڈے فروخت کرنے کے لیے پلاسٹک کے توڑوں اور گتے کے ڈبوں میں چھپا رکھے تھے۔ ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔ حکومتی احکامات کے مطابق بسنت کے دنوں میں ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہی کے لیے مہم جاری ہے اور مساجد میں اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔