آسٹریلیا میں قیامت خیز منظر، طوفان کے بعد آسمان خون کی طرح سرخ ہوگیا

آسٹریلیا میں قیامت خیز منظر، طوفان کے بعد آسمان خون کی طرح سرخ ہوگیا

آسٹریلیا کے ساحلی علاقے شارک بے میں طوفان سائیکلون ناریلے کے اثرات کے باعث آسمان اچانک گہرے سرخ رنگ میں بدل گیا، جس نے شہریوں کو حیرت زدہ کر دیا۔

ماہرین کے مطابق شدید ہواؤں نے زمین سے آئرن آکسائیڈ اور سرخ مٹی کے ذرات فضا میں بلند کر دیے، جس کی وجہ سے چند ہی منٹوں میں دن کی روشنی مدھم ہو گئی اور آسمان سرخ اور نارنجی رنگ اختیار کر گیا۔ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ گرد کے بادل اتنے گھنے تھے کہ حدِ نگاہ تقریباً صفر ہو گئی، اور کئی علاقوں میں لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری پیش آئی۔عینی شاہدین نے منظر کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے دن رات میں بدل گیا ہو۔حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔