لاہور کے فیکٹری ایریا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 32 سالہ شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی، جس نے والٹن روڈ کے قریب ٹیوٹا گیٹ وے کے پاس زیرِ تعمیر عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق جب وہ جائے حادثہ پر پہنچی تو متوفی پہلے ہی مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے موقع پر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، اور عمارت کے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔