کراچی: سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ

کراچی: سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ

 کراچی کے سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم امدادی کارروائیاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔علاقے میں شدید دھواں پھیل گیا ہے جبکہ قریبی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔