فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او اسد عباس کے مطابق، ملزم رمضان بچی کے گھر مہمان کے طور پر آیا تھا۔
اس دوران اس نے بچی کو ورغلایا اور زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد، متاثرہ بچی کے والد محمد عمران کی مدعیت میں ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ کی ہدایت پر، ایس ایچ او اسد عباس اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ بر وقت کارروائی اور تفتیش پر پولیس کو سراہتے ہوئے، ایس پی کینٹ نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ پولیس کی اس بروقت اور موثر کارروائی سے مجرم کو جلد گرفتار کر لیا گیا ہے۔