لاہور: فیکٹری ایریا میں بڑے بھائی کا چھوٹی بہن پر چھری سے حملہ

لاہور: فیکٹری ایریا میں بڑے بھائی کا چھوٹی بہن پر چھری سے حملہ

لاہور: فیکٹری ایریا میں گھریلو جھگڑے کے دوران بڑے بھائی نے چھری کے وار کرکے اپنی 22 سالہ چھوٹی بہن شکیلہ کو زخمی کر دیا، جسے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیکٹری ایریا میں پیش آیا جہاں ملزم شہزاد کا اپنی چھوٹی بہن شکیلہ کے ساتھ گھریلو تنازع ہوا۔ جھگڑے کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر چھری سے حملہ کرکے بہن کو زخمی کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر زخمی خاتون کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کے مطابق شکیلہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ واقعے کے بعد ملزم شہزاد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔