فیصل ٹاؤن پولیس نے مڑیاں اسٹاپ پر کارروائی، بھاری مقدار میں شراب برآمد اور ملزم گرفتار

فیصل ٹاؤن پولیس نے مڑیاں اسٹاپ پر کارروائی، بھاری مقدار میں شراب برآمد اور ملزم گرفتار

فیصل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مڑیاں اسٹاپ کے قریب ایک ملزم شوکت مسیح کو گرفتار کر لیا۔

 اس کے قبضے سے 60 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزم آن لائن آرڈرز پر شراب سپلائی کرنے میں ملوث تھا اور واقعے کے وقت شیخوپورہ روڈ سے مڑیاں اسٹاپ پر کھیپ پہنچانے آیا تھا۔اس حوالے سے ایس پی جہانداد اکرم نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔