مناواں پولیس کی کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، بڑی مقدار میں کیمیکل ڈور اور پتنگیں برآمد

مناواں پولیس کی کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، بڑی مقدار میں کیمیکل ڈور اور پتنگیں برآمد

مناواں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران پتنگوں اور خطرناک کیمیکل ڈور کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

 یہ کارروائی ایس آئی سنی بشیر کی قیادت میں مومن پورہ روڈ کے قریب عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نوید اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مختلف علاقوں میں پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی سپلائی کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں سامان برآمد کیا، جس میں 400 سے زائد پتنگیں اور 9 چرخیاں کیمیکل ڈور شامل ہیں، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آن لائن ذرائع کے ذریعے پتنگیں اور کیمیکل ڈور منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔

 پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ایس پی کینٹ نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس آئی سنی بشیر اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔