سندھ رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ حب ریور روڈ 100 فٹ روڈ اور بس ٹرمینل یوسف گوٹھ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کر لیں۔
برآمد شدہ سامان میں شامل ہیں:
خشک دودھ
ایرانی ٹافیاں
کپڑا
ٹائل پٹی
چائنا نمک
ٹائر
ڈیری ملک کریم
ایرانی چاکلیٹس
برتن اور دیگر مختلف اشیائے خوردونوش
ذرائع کے مطابق، یہ سامان گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق، پاکستان رینجرز سندھ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گا۔ برآمد شدہ اشیاء کو 10 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔