کیماڑی میں گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں مضر صحت مواد برآمد

کیماڑی میں گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں مضر صحت مواد برآمد

ضلع کیماڑی کے تھانہ سائٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کی تیاری کے غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں مضر صحت مواد برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران محمد حسن کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث تھا۔حکام کے مطابق یہ غیر قانونی یونٹ ایک رہائشی گھر کی بیٹھک میں قائم کیا گیا تھا، جہاں سے گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا، تمباکو اور دیگر خام مال برآمد ہوا۔برآمد شدہ اشیاء میں 20 تھیلیوں میں موجود 600 پڑیاں ماوا، 4 بورے چھالیہ، ایک بورا چونا، 12 پیکٹ تمباکو، پیکنگ ریپرز اور تین ڈرموں میں بھیگی ہوئی چھالیہ شامل ہے، جبکہ ایک کمپیوٹرائزڈ کانٹا بھی قبضے میں لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔