چودھری فرحان شوکت ہنجرا
پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدن حاصل ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتے پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے ذریعے مجموعی طور پر ایک ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی ‘ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس کارکردگی کو مثبت عوام دوست پالیسیوں اور موثر انتظامی اقدامات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ تین سالوں میں کراچی تا روہڑی ریلوے ٹریک کو آپ گریڈ کر دیا جائے گا جس سے نہ صرف سفر کا معیار بہتر ہوگا بلکہ ٹرینوں کی رفتار میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا
دوسری جانب ایک ہفتے میں ریلوے میں تیسرا حادثہ ہوا ہے گرین لائن ایکسپریس جس پر ریلوے انتظامیہ بڑا فخر محسوس کرتی ہے کوچز کے بفر ٹوٹنے کے بعد حادثہ پیش آیا ہے اس سے قبل لودھراں میں تیز گام ایکسپریس کا بفر ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا تھا ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا وہ ریلوے پر توجہ دے کیونکہ ریلوے میں کوئی انویسٹمنٹ نہیں کی جارہی ہے عید سے قبل شالیمار ایکسپریس اور عید کے بعد تیزگام ٹرین اور عید کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو حادثات پیش آ چکے ہیں کراچی سے روہڑی سکھر ٹریک ناکارہ ہو چکا ہے وفاقی حکومت موٹر ویز بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے ریلوے قومی اثاثہ اور چاروں صوبوں کی یکجتی کی زنجیر ہے ایم ایل ون منصوبے کا آغاز کیا جائے
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ریلوے میں ترقی جدیدیت لانے ریلوے اسٹیشنوں کی آپ گریڈیشن اور مسافروں کو ٹرینوں اور پلیٹ فارمز پر سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز کے سی سی او عامر علی بلوچ چیف آپریٹنگ سپر نٹنڈنٹ کاشف رشید یوسفانی ‘ چیف کمرشل آفیسر طارق انور سپرا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور انعام اللہ و دیگر افسران کو وفاقی وزیر ریلوے کی ٹیم ہیں بڑی جانفشانی سے امور سر انجام دے رہے ہیں لیکن عوام کا اعتماد تو ریلوے پر محفوظ سفر کرنے سے ہی مشروط ہوگا ہر دوسرے روز ٹرینوں کے حادثات رونما ہو رہے ہیں جس سے عوام میں ریل کے ذریعے سفر کرنے کی ترجیح میں کمی واقع ہوئی ہے جوکہ مثلمہ حقیقت ہے ریلوے حکام کو اس بابت سر جھوڑ کر بیٹھنا ہوگا
ہم عوام الناس کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی وساطت سے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سی ای او عامر علی خان بلوچ سے التماس کرتے ہیں کہ وہ نارووال سیکشن کو اپنی ہر پریس کانفرنس میں بڑی اہمیت دیتے ہیں جس پر اہالیان نارنگ نارووال ان کے ممنون ہیں اور نارووال سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں کی مسافر بوگیوں کی تعداد 10 کرنے اور ان بوگیوں کی آپ گریڈیشن کرنے سے عوام بڑا فخر محسوس کر رہے ہیں نئی بوگیوں سے نارووال سیکشن کی ٹرینوں کے حسن کو چار چاند لگ گئے ہیں لیکن ان مسافر ٹرینوں کی بوگیوں میں پھر سے کمی کر دی گئی ہے جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اس کا نوٹس لیتی اور نارووال سیکشن پر علامہ اقبال ایکسپریس کے علاؤہ تمام ٹرینوں میں 10 بوگیاں ہر صورت لگانے کے احکامات پر عملدرآمد کروائیں
ہم حنیف عباسی سے نارووال سیالکوٹ سیکشن پر ٹرینوں کے ریونیو میں اضافے اور ماضی کی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی 217اپ 218 ڈاؤن شہسوار ٹرین کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں جس کا وفاقی وزیر ریلوے نے بحالی کا عندیہ بھی دیا ہوا ہے‘ہم وفاقی وزیر ریلوے سے عوامی اور ریلوے مفاد عامہ میں مطالبہ کرتے ہیں کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے بعد بادامی باغ ریلوے اسٹیشن جس سے ملحقہ پاکستان کا سب سے بڑا جنرل بس اسٹینڈ لاری اڈہ ہے اس کے ساتھ ساتھ پھل و سبزی منڈی،ایشیا کی سب سے بڑی آٹو موبائل مارکیٹ،کپڑے کی اعظم مارکیٹ اور شوز کی موتی بازار مارکیٹ ہے تمام تاجر نارنگ نارووال سیالکوٹ تک اس مارکیٹ سے تجارتی مقاصد کے حصول کیلئے سازو سامان خریدتے ہیں اسی طرح عوام بھی نارنگ نارووال سیالکوٹ جانے کیلئے کاری اڈہ کا رخ کرتے ہیں ریلوے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سیالکوٹ ایکسپریس لاثانی ایکسپریس کے سٹاپ بادامی باغ مقرر کریں تاکہ بڑی تعداد میں مسافر اور تاجر سوار ہوں اور ریلوے گڈز کرایے کی مد میں ریونیو حاصل کرے کیونکہ بریک بالکل خالی جاتی ہے اور اسی طرح لاثانی ایکسپریس کی طرز پر سیالکوٹ ایکسپریس کا کالا خطائی اور مہتہ سوجا ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کی منظوری دی جائے