مسیحی برادری نے پام سنڈے کا مذہبی تہوار اتوار کو جوش و خروش سے منایا

ملک بھر کی مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں 
جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے پام سنڈے کا مذہبی تہواربروز اتوار29مارچ کو جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر کی مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔پام سنڈے روایتی طور پر حضرت عیسیٰ کے یروشلم میں داخلے سے منسوب ہے۔اس روز کی مناسبت سے جلوس بھی نکالے گئے جس میں مسیحیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ مسیحیوں کی روایات کے مطابق پیر سے مقدس ہفتے کا آغاز ہو گا،مسیحی آنے والے جمعہ کو گڈ فرائیڈے جبکہ اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائیں گے۔