پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کل پام سنڈے منائے گی

لاہور، کوئٹہ( نیٹ نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے کل (اتوار)13اپریل کو جوش و خروش سے منائے گی، اس دن کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و قومی کی سلا متی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی،مسیحیوں کی روایات کے مطابق پیر سے مقدس ہفتے کا آغاز ہو گا،مسیحی رواں ہفتے گڈ فرائیڈے جبکہ اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائیں گے۔ دریں اثنا محکمہ خزانہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایسٹر کے تہوار کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری مسیحی ملازمین اور پنشنروں کو مئی 2025 کی پیشگی تنخواہ و پنشن 14 اپریل تک ادا کر دی جائے گی۔