۔کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا
جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار 25دسمبر جمعرات کوجوش و خروش سے منائے گی،جہانیاں سمیت ملک بھر میں مذہبی تقریبات کا انعقاد اور ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری 25دسمبر بروز جمعرات حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کرسمس کا تہوار منائے گی۔اس سلسلے میںجہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھرکے تمام شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا