مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منائے گی

ملک بھر میں کرسمس کے موقع پر تقریبات ہوں گی‘ ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی
    اسلام آباد (یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کرسمس کا تہوار منائے گی۔اس سلسلے میں ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات منعقد کرکے ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے،اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔