مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار

 گوجرانوالہ(آئی این پی )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر قاصد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور وہ بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ایک اہم کارندہ ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم قاصد علی کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ وہ سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا اور انہیں غیر قانونی راستوں سے افریقہ منتقل کرتا تھا۔ ملزم نے متاثرہ خاندانوں سے اسپین بھجوانے کے نام پر فی کس 33 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے نوجوانوں کو موریطانیہ منتقل کر کے وہاں انہیں بدترین تشدد اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا