منڈی بہائوالدین سے نان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ ظفر اقبال کو گرفتار کیا گیا
اشتہاری ملزم شہزاد یوسف لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے‘ملزم کو کھاریاں سے گرفتار کیا گیا
لاہور(عدنان ملک)ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا‘یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں سمیت 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا‘ملزمان کی شناخت محمد شفیق، عظمت علی، خضر حیات، مرزا سکندر، محمد نواز، شاہد امین، شہزاد یوسف، ظفر اقبال، اسد عباس کے نام سے ہوئی‘ملزموں کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ‘گرفتار ملزمان میں یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر بھی شامل ہیں‘ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے‘یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ ظفر اقبال کو گرفتار کیا گیا۔ملزم معصوم بچوں کے اغواء اور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا ملزم کو منڈی بہائوالدین سے گرفتار کیا گیا‘ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے‘ملزم نے کم سن بچے کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے نام پر 19 لاکھ روپے اور 2300 یورو ہتھیائے۔اشتہاری ملزم شہزاد یوسف لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے۔‘ملزم کو کھاریاں سے گرفتار کیا گیا‘ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے‘ملزم نے شہری کو ملازمت کی غرض سے اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کے نام پر 23 لاکھ روپے ہتھیائے۔بعد ازاں ملزم نے متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی‘ملزم محمد شفیق اور خضر حیات نے متاثرہ شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یونان بھجوانے کے نام پر فی کس 40 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم عظمت علی نے یونان ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے 50 لاکھ روپے بٹورے‘ملزم مرزا سکندر نے شکایت کنندہ کے 2 بیٹوں کو یورپ ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 50 لاکھ روپے وصول کئے ‘ملزم محمد نواز نے شہری کو کمبوڈیا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 10 لاکھ سے زائد رقم وصول کی ‘ملزم شاہد امین نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 17 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے‘جبکہ انسانی سمگلر اسد عباس نے متاثرہ شہری کو یونان بھجوانے کے لئے 20 لاکھ روپے وصول کئے‘گرفتار ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے‘ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کہا ہے یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔