ایف آئی اے کی کارروائی ، ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

فرقان الحق نے شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر31لاکھ سے زائد ہتھیائے
لاہور (خصوصی رپورٹ) ایف آئی اے لاہور زون نے کامیاب کارروائی کے دوران لاکھوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی شناخت میاں فرقان الحق کے نام سے ہوئی ہے، جو سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 31لاکھ سے زائد روپے ہتھیائے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا، جسے چھاپہ مار کارروائی میں اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے