یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی سمگلر گجرات سے گرفتار

گجرانوالہ(آئی این پی)یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی سمگلر کو ایف آئی اے نے گجرات سے گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سلیم اختر یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے جسے گجرات سے گرفتار کیا گیا، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے۔گرفتار ملزم نے متاثرہ شہری رحمان علی کو یورپ بھجوانے کے نام پر 28لاکھ روپے ہتھیائے