تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال چیچہ وطنی میں انسولین نایاب

انسولین مہنگی ہو چکی ،شوگر کے مریض پریشان،فراہمی یقینی بنائی جائے:شہری
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال چیچہ وطنی میں انسولین نایاب ہو گئی، شوگر کے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے، شوگر کے مریضوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں انسولین ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ، انسولین کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے جس کی خریداری ہماری پہنچ سے باہر ہے ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چیچہ وطنی میں انسولین کی فراہمی فوری یقینی بنائی جائے تا کہ شوگر کے غریب مریضوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔