پاکپتن، چیچہ وطنی :ٹریفک حادثات ، 4افراد زخمی

رمضان رکشہ سے ٹکرا کر،عبدالرشید موٹرسائیکل پھسلنے سے زخمی ہوا
پاکپتن ، چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)پاکپتن اور چیچہ وطنی میں تین ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی ہوگئے۔149/EB میں اوورٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا جانے سے موٹرسائیکل سوار محمد رمضان زخمی ہوگیا، جسے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی۔ دیپالپور روڈ پر 12ایس پی سٹاپ پر سپیڈ بریکر کے باعث موٹر سائیکل پھسل کر گرنے سے 45سالہ عبدالرشید شدید زخمی ہوگیا، جسے ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔چیچہ وطنی میں گو?شالہ پل کے قریب تیز رفتار دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا جانے سے ان پر سوار دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں ریسکیوٹیم نے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔