چیچہ وطنی، غازی آباد(خصوصی رپورٹ )تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں واپڈا دفتر کے سامنے فائرنگ کا واقعہ، فائرنگ کی زد میں آکر جواں سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی، جس کی حالت تشویشناک ہے۔ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالیکردیا گیا۔ واپڈا آفس کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار لڑکے نیراہ چلتی 2 خواتین پراچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنے سے شمس پورہ کی رہائشی 22 سالہ لڑکی انا حیدر شدید زخمی ہو گئی ،جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل ، بعدازاں تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کردیا گیا، جبکہ دوسری لڑکی محفوظ رہی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو اپنی مدد آپ کے تحت قابو کیا اور بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔