دریائے راوی پر پری فلڈ موک ایکسرسائز ہنگامی تیاریوں کا جائزہ

 لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ ایمرجنسی سروسز کی ہدایت پر ریسکیو 1122 لاہور نے دریائے راوی کے بارہ دری کے مقام پر تیسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کی تیاری، باہمی رابطوں اور فوری رسپانس کا جائزہ لینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے مشقوں کا معائنہ کیا جبکہ ضلعی ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد چوہدری نے سیلاب سے نمٹنے کی حکمت عملی اور انتظامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا اور مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ پری فلڈ موک ایکسرسائز میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔