سول لائنز پولیس کی موک ایکسرسائز ہنگامی ردعمل کا عملی مظاہرہ

لاہور (کرائم رپورٹر) امن و امان کو برقرار رکھنے اور پولیس کے ہنگامی ردِعمل کو مزید م ئوثر بنانے کے لیے سول لائنز ڈویڑن پولیس کی جانب سے بلڈنگ انویسٹی گیشن پنجاب میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایچ او اولڈ انارکلی زین علی کی زیرِ نگرانی ہونے والی اس ہنگامی مشق میں اولڈ انارکلی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔ موک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشت گردوں کی گرفتاری اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ مشقوں کے ذریعے پولیس ریسپانس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ہنگامی حالات میں ردعمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے باقاعدگی سے ایسی مشقوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں سمیت تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے م ئوثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ہنگامی مشقوں کا بنیادی مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا اور پولیس کے ریسپانس کو مزید م ئوثر بنانا ہے۔