ڈی سی آفس کی بلڈنگ میں موک ایکسرسائز

 ہنگامی مشقوں کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا:،فیصل کامران 
 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر لاہور سٹی ڈویڑن پولیس نے ہنگامی مشقیں ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی نگرانی میں ڈی سی آفس کی بلڈنگ میں موک ایکسرسائز کی گئی ترجمان پولیس کے مطابق ہنگامی مشقوں میں سٹی پولیس،بم سکواڈ ریسکو 1122,ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق موک ایکسرسائز میں فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا مظاہرہ کیا گیاہنگامی مشقوں سے پولیس ریسپانس اور اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاپولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگامی مشقوں کا انعقادِ کیا جا رہا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ہنگامی مشقوں کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانا ہے،