سپریم کورٹ، ہائیکورٹ میں پولیس کی ہنگامی موک ایکسرسائز

سول لائنز ڈویڑن پولیس کی مشق، دہشت گردی سے نمٹنے، باہمی رابطے کا جائزہ
لاہور(کرائم رپورٹر) امن و امان کی صورتحال مزید مؤثر بنانے کے لیے سول لائنز ڈویڑن پولیس نے سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں ہنگامی موک ایکسرسائز کی۔ مشقیں ایس ایچ او اولڈ انارکلی زین علی کی زیر نگرانی ہوئیں، جن میں اولڈ انارکلی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے حصہ لیا۔ مشق کے دوران فرضی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی مشق کی گئی۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ مشقوں کے ذریعے پولیس ریسپانس اور متعلقہ اداروں کی استعدادِ کار کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے ایسی مشقیں باقاعدگی سے جاری ہیں۔ اہم و حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے۔