لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن کی زیر نگرانی چائنیز قونصلیٹ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیاموک ایکسرسائز میں اقبال ٹاؤن پولیس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ ایلیٹ فورس' ڈولفن فورس نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ، سپیشل برانچ، فائر بریگیڈ نے بھی شمولیت کی ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن سرکل اور ایس ایچ او مسلم ٹاؤن نے جوانوں کو بریفنگ دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا تھا کہ حاضر دماغی، مربوط کوارڈینشن سے کسی بھی چیلنج اور ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،موک ایکسرسائز کے انعقاد کا مقصد فورسز کو الرٹ اور چاک و چوبند رکھنا ہے،لاہور پولیس کا شمار پاکستان کی بہترین سیکیورٹی فورسز میں ہوتا ہے،تمام کوئیک رسپانس فورسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق کروائی گئی،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور پولیس اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے ہروقت تیار ہے