لاہور (کرائم رپورٹر) سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر لاہور میں پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی مشقیں بی آر بی نہر کے مقام منہالہ پر کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے فلڈ موک ایکسرسائز کا جائزہ لیا جبکہ ضلعی ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد چوہدری نے سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں اور اقدامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں کا مقصد ناگہانی صورتحال میں فوری اور م ئوثر ریسپانس کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موک ایکسرسائزز سے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی بہتر ہوتی ہے اور تمام محکمے باہمی کوارڈینیشن کے ساتھ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق مشترکہ مشقوں میں پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA)، محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا جبکہ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے بھی پری فلڈ ایکسرسائز میں عملی شرکت کی۔