چک امرو (خصوصی رپورٹ)طالبہ کے قتل کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عرفان صفدر نے ملزم افضال کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔ ملزم افضال عرف ضماد طالبہ ماہ نور کا پڑوسی تھا ، جس نے تقریباً دو سال قبل تھانہ سٹی شکرگڑھ قطب شاہ ولی سرکار کے قریب گھر کی چھت پر کھڑی طالبہ ماہ نور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔عدالتی فیصلہ پرمدعیہ ارم بی بی نے اظہار اطمینان کیا اور فیصلہ کو عدالتی انصاف قرار دیا ہے۔