قتل کیس کے 2مجرموں کو دو دو بار سزائے موت کا حکم

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کے مشہور مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پر 2مجرموں کو دو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔ تھانہ سٹی میں درج مقدمہ میں ملزموں عبدالوحید، شاہزیب اور حیدر رامے کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے 2022 میں دو افراد عبدالوہاب اور عثمان جٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد رائے نے ملزموں کو دو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا۔