شیر گڑھ ( خصوصی رپورٹ)راجہ رمیز خضر ایڈدوکیٹ کے مدلل دلائل پر قتل ،اقدام قتل کے مرکزی ملزم کو عدالت عالیہ نے سزائے موت سنادی۔انصاف کی فراہمی پر مقتول کے ورثاء کے راجہ رمیز اور عدلیہ کے حق میں نعرے۔رپورٹ کے مطابق قانون دان راجہ رمیز خضر ایڈووکیٹ نے علاقہ کے ہائی پروفائل مقدمہ جس میں قتل اور اقدام قتل کی دیگر سنگین دفعات کے تحت محمد سلیم اسماعیل کی مدعیت میں درج کیس کے ٹرائل میں مستغیث/ مدعی کے کونسل کی حیثیت سے جسٹس آف پیس رینالہ مسرور انور کے روبرو پیش ہو کرجامع دلائل دئیے جس سے قائل ہو کر معززجج مسرور انور نے ملزم چمن عبد آ کو سزائے موت سنادی اور اسکا باقاعدہ تحریری حکم بھی جاری کردیا۔