سینیٹ ملازم قتل کیس: سابق ایس پی عارف حسین شاہ کو سزائے موت کا حکم‘شریک ملزموں کو عمر قید

اسلام آباد (آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے سینیٹ  ملازم  حمزہ خان کو قتل کرکے لاش باغیچے میں چھپانے کے کیس میں اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی عارف حسین شاہ کو سزائے موت سنا دی،عدالت نے شریک ملزمان صابر شاہ اور ثقلین کو بھی عمر قید کی سزا سنا دی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے  حتمی جرح مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ سنایا تھا