راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں نامزد 4 میں سے 1 ملزم کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ دیگر 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے عدالت نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت چاروں ملزمان کو مجموعی طور پر 49 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ و ضمان کی سزا بھی سنائی ہے عدالت نے چاروں ملزمان کو مقتول کے ورثا کو 3/3 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ روات پولیس نے سال 2021 میں ناصر محمود، محمد کامران، محمد سہیل اور ذوالقرنین کے خلاف قتل، اقدام قتل اور زخمی کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزمان نے روات کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر شہری ادریس کو قتل جبکہ شعبان اور عاشق محمود کو زخمی کر دیا تھا