مزدا کی ٹکر، سڑک عبور کرتا شہری جاں بحق

 کاہنہ میں 50سالہ عبدالغفار پل کے نیچے سڑک عبور کر رہا تھا حادثہ ہوگیا ،تحقیقات شروع 
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی عبدالغفار پل کے نیچے سڑک عبور کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار مزدا نے اسے ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔