کار کی ٹکر سے سڑک عبور کرنیوالی خاتون جاں بحق

 چک بھلے سٹاپ پر حادثہ میں 60 سالہ خاتون نے موقع پر دم توڑ دیا
نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ) نارنگ مریدکے روڈ پر چک بھلے سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی 60 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی، پولیس نے کار سوار کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی زوجہ یونس، سکنہ گوجرانوالہ، چک بھلے سٹاپ کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثاء￿  کے حوالے کر دی جبکہ کار سوار کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔