ہنجر وال : مزدا کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ، ڈرائیور گرفتار

نامعلوم خاتون سڑک عبور کر رہی تھی حادثہ ہو گیا،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر)ہنجر وال کے علاقے میں تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے 55سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ہنجر وال کے علاقے میں موٹروے کے قریب ایک نامعلوم خاتون سڑک عبور کر رہی تھی ، تیز رفتار مزدا ٹرک نے سڑک عبور کرتی خاتون کو کچل دیا جس کے باعث خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کی شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاکی تلاش شروع کر دی۔