تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

خاتون کا شوہر پٹرول ڈلوانے گیا حادثے میں دم توڑ گئی ، حادثے میں ملوث ڈرائیور بابر گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) ملتان روڈ پر ہوٹل کے قریب پیٹرول پمپ کے باہر تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کا خاوند موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ کے اندر گیا ہوا تھا، جبکہ خاتون باہر کھڑی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار مزدا نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ 15 پر اطلاع ملتے ہی مانگا منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں ملوث ڈرائیور بابر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مزدا گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔