قصور(خصوصی رپورٹ) پتوکی،ملتان روڈ ملانوالہ بائی پاس کے قریب مزدا گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کینتیجہ میں 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق زخمیوں 21سالہ صدف،45سالہ کبریٰ بی بی، 8سالہ شیروز اور 53 سالہ اشرف کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ،جن میں سے 3زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیاگیاہے۔