پتوکی ملتان روڈ پر مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر‘ خاتون جاں بحق

پتوکی ( آئی این پی )پتوکی ملتان روڈ پر مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر حادثہ میں خاتون جاں بحق دیگر محفوظ رہے نعش ہسپتال منتقل۔پتوکی کے نواحی علاقہ پرناواں بائی پاس کے قریب مزدا ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جسکے نتیجہ میںایک خاتون موقع پرجانبحق ہوگئی متوفیہ خاتون کی شناخت 70سالہ نسرین بی بی کے نام سے ہوئی جو پھولنگر کی رہائشی ہے پتوکی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرنعش کو ضروری کاروائی کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔