صوابی: نجی شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

صوابی: نجی شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

صوابی: مال لار کے علاقے میں واقع ایک نجی شاپنگ سینٹر میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی شروع کر دی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے کی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی آپریشن شروع کر دیا۔حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کی چار جبکہ ٹی ایم اے کی دو فائر وہیکلز سمیت مجموعی طور پر چھ گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔ فائر فائٹرز آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن تیزی سے جاری ہے، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔