پاک فوج نے سرگودھا کے گورنہ پٹھاناں میں سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

پاک فوج نے سرگودھا کے گورنہ پٹھاناں میں سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

پاک فوج کے تازہ دم دستے کشتیوں اور دیگر ریسکیو آلات کے ساتھ علاقے میں پہنچ گئے ہیں تاکہ سیلاب میں محصور افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کیا جا سکے۔

 مقامی انتظامیہ بھی ریسکیو کارروائیوں میں فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔آپریشن کے دوران متاثرین میں بزرگ شہری، بچے اور خواتین شامل ہیں۔ ریسکیو کیے گئے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ پاک فوج نے متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں تاکہ ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ فوج کے مطابق، مشکل کی اس گھڑی میں وہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔